📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه

Sunan Ibn Majah (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
📁 کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل (كتاب اللباس) 🏷️ باب: باب: مردوں کے سرخ لباس پہننے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3600 Sunan Ibn Majah 3600
کتاب #33: کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
20: بَابُ : لُبْسِ الأَحْمَرِ لِلرِّجَالِ
باب: مردوں کے سرخ لباس پہننے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ بَرَّادِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ , قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ , حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ , قَاضِي مَرْوَ , حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ , أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ , قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ , فَأَقْبَلَ حَسَنٌ , وَحُسَيْنٌ عَلَيْهِمَا السَّلَام , عَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَعْثُرَانِ وَيَقُومَانِ , فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأَخَذَهُمَا فَوَضَعَهُمَا فِي حِجْرِهِ , فَقَالَ: " صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلادُكُمْ فِتْنَةٌ سورة التغابن آية 15، رَأَيْتُ هَذَيْنِ , فَلَمْ أَصْبِرْ" , ثُمَّ أَخَذَ فِي خُطْبَتِهِ.
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے دیکھا ، اتنے میں حسن اور حسین رضی اللہ عنہما دونوں لال قمیص پہنے ہوئے آ گئے کبھی گرتے تھے کبھی اٹھتے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ( منبر سے ) اترے ، دونوں کو اپنی گود میں اٹھا لیا ، اور فرمایا : ” اللہ اور اس کے رسول کا قول سچ ہے : «إنما أموالكم وأولادكم فتنة» ” بلاشبہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں “ ، میں نے ان دونوں کو دیکھا تو صبر نہ کر سکا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ شروع کر دیا ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3600]
💡 وضاحت:
۱؎: اس حدیث سے کئی باتیں معلوم ہوئیں ایک یہ کہ خطبہ کے درمیان بات کرنا اور بچوں کا اٹھا لینا اور کسی کام کے لئے منبر پر سے اترنا اور تھوڑی دیر کے لئے خطبہ روک دینا جائز ہے، دوسرے حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی فضیلت و منقبت، تیسرے یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان دونوں سے غایت درجہ محبت اورقلبی لگاؤ، چوتھے چیز لال رنگ کا جواز کیونکہ یہ دونوں صاحبزادے لال رنگ کی قمیص پہنے ہوئے تھے، اگر یہ ناجائز ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے منع فرماتے یا اسے اتارنے کا حکم دیتے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 233 (1109)، سنن الترمذی/المناقب 31 (3774)، سنن النسائی/الجمعة 30 (1414)، العیدین 27 (1586)، (تحفة الأشراف: 1958)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/354) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #3600
3598 3599 3600 3601 3602

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3599 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْقَاضِي , عَنْ أَبِ...
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت بال جھاڑے اور سنو...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ