سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3594
Sunan Ibn Majah 3594
کتاب #33: کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
18: بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي الْعَلَمِ فِي الثَّوْبِ
باب: کپڑے میں ریشمی گوٹ لگانے کی رخصت کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ زِيَادٍ , عَنْ أَبِي عُمَرَ مَوْلَى أَسْمَاءَ , قَالَ: رَأَيْتُ بْنَ عُمَرَ اشْتَرَى عِمَامَةً لَهَا عَلَمٌ , فَدَعَا بِالْجَلَمَيْنِ فَقَصَّهُ , فَدَخَلْتُ عَلَى أَسْمَاءَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا , فَقَالَتْ: " بُؤْسًا لِعَبْدِ اللَّهِ , يَا جَارِيَةُ , هَاتِي جُبَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَجَاءَتْ بِجُبَّةٍ مَكْفُوفَةِ الْكُمَّيْنِ , وَالْجَيْبِ , وَالْفَرْجَيْنِ بِالدِّيبَاجِ".
اسماء رضی اللہ عنہا کے غلام ابوعمر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے ایک عمامہ خریدا جس میں گوٹے بنے تھے ، پھر قینچی منگا کر انہیں کتر دیا ۱؎ ، میں اسماء رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا ، اور اس کا تذکرہ کیا ، تو انہوں نے کہا : تعجب ہے عبداللہ پر ، ( ایک اپنی خادمہ کو پکار کر کہا : ) اے لڑکی ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ لے آ ، چنانچہ وہ ایک ایسا جبہ لے کر آئی جس کی دونوں آستینوں ، گریبان اور کلیوں کے دامن پر ریشمی گوٹے تھے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3594]
💡 وضاحت:
۱؎: شاید ابن عمر رضی اللہ عنہما اس رخصت کی خبر نہ ہو گی، اور شاید ان کے عمامہ کا حاشیہ چار انگل سے زیادہ ہو گا، اس لئے انہوں نے کاٹ ڈالا۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/اللباس 2 (2069)، سنن ابی داود/اللباس 12 (4054)، (تحفة الأشراف: 15721)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/348، 353، 354، 355) (صحیح)