سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3244
Sunan Ibn Majah 3244
کتاب #29: کتاب: شکار کے احکام و مسائل
17: بَابُ : الأَرْنَبِ
باب: خرگوش کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنْبَأَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبَيْنِ مُعَلِّقَهُمَا، فَقَالَ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَصَبْتُ هَذَيْنِ الْأَرْنَبَيْنِ فَلَمْ أَجِدْ حَدِيدَةً أُذَكِّيهِمَا بِهَا فَذَكَّيْتُهُمَا بِمَرْوَةٍ، أَفَآكُلُ؟، قَالَ: كُلْ".
محمد بن صفوان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے دو خرگوش لٹکائے ہوئے گزرے ، اور آپ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے یہ دونوں خرگوش ملے ، اور مجھے کوئی لوہا نہیں ملا ، جس سے میں انہیں ذبح کرتا ، اس لیے میں نے ایک ( تیز ) پتھر سے انہیں ذبح کر دیا ، کیا میں انہیں کھاؤں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کھاؤ “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3244]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الضحایا 15 (2822)، سنن النسائی/الصید و الذبائح 25 (4318)، (تحفة الأشراف: 11224)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/471)، سنن الدارمی/الصید 7 (2057) (صحیح)