سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3222
Sunan Ibn Majah 3222
کتاب #29: کتاب: شکار کے احکام و مسائل
9: بَابُ : صَيْدِ الْحِيتَانِ وَالْجَرَادِ
باب: مچھلی اور ٹڈی کا شکار۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ ابْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةٍ أَوْ عُمْرَةٍ فَاسْتَقْبَلَنَا رِجْلٌ مِنْ جَرَادٍ، أَوْ ضَرْبٌ مِنْ جَرَادٍ، فَجَعَلْنَا نَضْرِبُهُنَّ بِأَسْوَاطِنَا وَنِعَالِنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُوهُ فَإِنَّهُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج یا عمرہ کے لیے نکلے ، تو ہمارے سامنے ٹڈیوں کا ایک گروہ آیا ، یا ایک قسم کی ٹڈیاں آئیں ، تو ہم انہیں اپنے کوڑوں اور جوتوں سے مارنے لگے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” انہیں کھاؤ یہ دریا کا شکار ہیں “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3222]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف جدًا ¤ سنن أبي داود (1854) ترمذي (850) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 492
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/المناسک 42 (1854)، سنن الترمذی/الحج 27 (850)، (تحفة الأشراف: 14832)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/306، 364، 374، 407) (ضعیف) (سند میں ابوالمہزم متروک راوی ہیں)