سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3106
Sunan Ibn Majah 3106
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
101: . بَابٌ في الْهَدْيِ إِذَا عَطِبَ
باب: ہدی کا جانور راستہ میں ہلاک ہو جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ ، قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ: وَكَانَ صَاحِبَ بُدْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْبُدْنِ؟، قَالَ: " انْحَرْهُ وَاغْمِسْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ، ثُمَّ اضْرِبْ صَفْحَتَهُ، وَخَلِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ فَلْيَأْكُلُوهُ".
ناجیہ خزاعی رضی اللہ عنہ ( جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہدی کے اونٹ لے جایا کرتے تھے ) کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! ہدی کا جو اونٹ تھک کر مرنے کے قریب ہو جائے اسے میں کیا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کو نحر ( ذبح ) کر ڈالو ، اور اس کی جوتی اسی کے خون میں ڈبو کر اس کے پٹھے میں مار لگا دو ، پھر اس کو چھوڑ دو کہ لوگ اسے کھائیں “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3106]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الحج 19 (1762)، سنن الترمذی/الحج 71 (910)، (تحفة الأشراف: 11581)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج 47 (148)، مسند احمد (4/333)، سنن الدارمی/المناسک 66 (1950) (صحیح)