سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3040
Sunan Ibn Majah 3040
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
69: بَابُ : مَتَى يَقْطَعُ الْحَاجُّ التَّلْبِيَةَ
باب: حاجی لبیک پکارنا کب بند کرے؟
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ " كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا زِلْتُ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي، حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَلَمَّا رَمَاهَا قَطَعَ التَّلْبِيَةَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیچھے سوار تھا ، تو میں برابر آپ کا تلبیہ سنتا رہا یہاں تک کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی ، جب آپ نے اس کی رمی کر لی تو لبیک کہنا ترک کر دیا ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3040]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن النسائی/الحج 216 (3057)، (تحفة الأشراف: 11056)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج 22 (1543)، 93 (1669)، 101 (1685)، صحیح مسلم/الحج 45 (1280) (صحیح)