سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3004
Sunan Ibn Majah 3004
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
51: بَابُ : الْخُرُوجِ إِلَى مِنًى
باب: (آٹھویں ذی الحجہ کو) منیٰ جانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيل ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِمِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ، الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ، ثُمَّ غَدَا إِلَى عَرَفَةَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم الترویہ ( آٹھویں ذی الحجہ ) کو منیٰ میں ظہر ، عصر ، مغرب ، عشاء اور فجر کی نمازیں پڑھیں ، پھر نویں ( ذی الحجہ ) کی صبح کو عرفات تشریف لے گئے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3004]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن الترمذی/الحج 50 (879)، (تحفة الأشراف: 5881) (صحیح)