📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 2962

Sunan Ibn Majah Hadith 2962 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #26 📁 کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل (كتاب المناسك) ← 🏷️ باب: ملتزم کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2962 Sunan Ibn Majah 2962
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
35: بَابُ : الْمُلْتَزَمِ
🏷️ باب: ملتزم کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُثَنَّى بْنَ الصَّبَّاحِ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" طُفْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، فَلَمَّا فَرَغْنَا مِنَ السَّبْعِ رَكَعْنَا فِي دُبُرِ الْكَعْبَةِ، فَقُلْتُ: أَلَا نَتَعَوَّذُ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ، قَالَ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ، قَالَ: ثُمَّ مَضَى، فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ، ثُمَّ قَامَ بَيْنَ الْحَجَرِ وَالْبَاب: فَأَلْصَقَ صَدْرَهُ وَيَدَيْهِ وَخَدَّهُ إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ".
شعیب کہتے ہیں کہ میں نے ( اپنے دادا ) عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کے ساتھ طواف کیا ، جب ہم سات پھیروں سے فارغ ہوئے ، تو ہم نے کعبہ کے پیچھے طواف کی دو رکعتیں ادا کیں ، میں نے کہا : کیا ہم جہنم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ نہ چاہیں ؟ انہوں نے کہا : میں جہنم سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ، شعیب کہتے ہیں : پھر عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے چل کر حجر اسود کا استلام کیا ، پھر حجر اسود اور باب کعبہ کے درمیان کھڑے ہوئے ، اور اپنا سینہ ، دونوں ہاتھ اور چہرے کو اس سے چمٹا دیا ، پھر کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2962]
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف ¤ سنن أبي داود (1899) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 484
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/المناسک 55 (1899)، (تحفة الأشراف: 8776) (حسن) (سند میں مثنی بن الصباح ضعیف ہیں، لیکن متابعت اور شواہد کی وجہ سے یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 2138)
سنن ابن ماجه • حدیث #2962
2960 2961 2962 2963 2964

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2882 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَأَبُو مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالُوا...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے ، وہ تمہارے سونے ...
#2882 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ...
´اس سند سے بھی` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2882M]
#2883 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَد...
´عبداللہ بن عباس ، فضل رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں یا ان میں ایک دوسرے سے روایت کرتے ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ ...
#2884 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَن...
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب آیت کریمہ : «ولله على الناس حج البيت من استطاع إليه سبيلا» ” اللہ کے لیے ان لوگوں پر ...
#2885 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ ...
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا حج ہر سال واجب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب د...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ