سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2937
Sunan Ibn Majah 2937
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
24: بَابُ : الشَّرْطِ فِي الْحَجِّ
باب: حج میں شرط لگانا جائز ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، وَوَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ضُبَاعَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا شَاكِيَةٌ، فَقَالَ: " أَمَا تُرِيدِينَ الْحَجَّ الْعَامَ"، قُلْتُ: إِنِّي لَعَلِيلَةٌ، يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " حُجِّي وَقُولِي مَحِلِّي، حَيْثُ تَحْبِسُنِي".
ضباعہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، میں اس وقت بیمار تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” کیا امسال آپ کا ارادہ حج کرنے کا نہیں ہے “ ؟ میں نے جواب دیا : اللہ کے رسول ! میں بیمار ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حج کرو اور یوں ( نیت میں ) کہو : اے اللہ جہاں تو مجھے روک دے گا میں وہیں حلال ہو جاؤں گی “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2937]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15914، ومصباح الزجاجة: 1034)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/360) (صحیح)