📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 2910

Sunan Ibn Majah Hadith 2910 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #26 📁 کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل (كتاب المناسك) ← 🏷️ باب: بچے کا حج۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2910 Sunan Ibn Majah 2910
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
11: بَابُ : حَجِّ الصَّبِيِّ
🏷️ باب: بچے کا حج۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" رَفَعَتِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا لَهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِهَذَا حَجٌّ؟، قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو حج کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کرتے ہوئے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا اس کا بھی حج ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : ” ہاں اور اجر و ثواب تمہارے لیے ہے “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2910]
💡 وضاحت:
۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نابالغ لڑکے کا حج صحیح ہے، چونکہ اس کا ولی اس کی جانب سے کم عمری کی وجہ سے حج کے ارکان ادا کرتا ہے اس لیے وہ ثواب کا مستحق ہو گا، البتہ یہ حج اس بچے سے حج کی فرضیت کو ساقط نہیں کرے گا، بلوغت کے بعد استطاعت کی صورت میں اسے حج کے فریضے کی ادائیگی کرنی ہو گی، اور بچپن کا حج نفل قرار پائے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحج 83 (924)، (تحفة الأشراف: 3076) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #2910
2908 2909 2910 2911 2912

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2882 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَأَبُو مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالُوا...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے ، وہ تمہارے سونے ...
#2882 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ...
´اس سند سے بھی` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2882M]
#2883 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَد...
´عبداللہ بن عباس ، فضل رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں یا ان میں ایک دوسرے سے روایت کرتے ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ ...
#2884 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَن...
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب آیت کریمہ : «ولله على الناس حج البيت من استطاع إليه سبيلا» ” اللہ کے لیے ان لوگوں پر ...
#2885 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ ...
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا حج ہر سال واجب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب د...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ