سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2671
Sunan Ibn Majah 2671
کتاب #22: کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل
26: بَابُ : لاَ يَجْنِي أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ
باب: دوسرے کے جرم اور گناہ میں کسی اور کے نہ پکڑا جائے گا۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُرِّ ، عَنِ الْخَشْخَاشِ الْعَنْبَرِيِّ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِيَ ابْنِي فَقَالَ: " لَا تَجْنِي عَلَيْهِ وَلَا يَجْنِي عَلَيْكَ".
خشخاش عنبری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، میرے ساتھ میرا بیٹا بھی تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تیری اس کے جرم پر اور اس کی تیرے جرم پر گرفت نہیں ہو گی “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2671]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3534، ومصباح الزجاجة: 942)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/345، 5/81) (صحیح)