سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2648
Sunan Ibn Majah 2648
کتاب #22: کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدِّيَةَ عَلَى عَاقِلَةِ الْقَاتِلَةِ"، فَقَالَتْ: عَاقِلَةُ الْمَقْتُولَةِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِيرَاثُهَا لَنَا، قَالَ:" لَا مِيرَاثُهَا لِزَوْجِهَا وَوَلَدِهَا".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتولہ کی دیت قاتلہ کے عصبہ ( باپ کے رشتہ داروں ) پر ٹھہرائی تو مقتولہ کے عصبہ نے کہا : اس کی میراث کے حقدار ہم ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میراث اس کے شوہر اور اس کے لڑکے کو ملے گی “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2648]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ سنن أبي داود (4575) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 474
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الدیات 21 (4575)، (تحفة الأشراف: 2347) (صحیح)