سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2017
Sunan Ibn Majah 2017
کتاب #11: کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
1: بَابُ : الطَّلاَقِ
باب: ہمیں سوید بن سعید نے بیان کیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَلْعَبُونَ بِحُدُودِ اللَّهِ، يَقُولُ أَحَدُهُمْ: قَدْ طَلَّقْتُكِ قَدْ رَاجَعْتُكِ قَدْ طَلَّقْتُكِ".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان لوگوں کا کیا حال ہے جو اللہ کے حدود سے کھیل کرتے ہیں ، ان میں سے ایک اپنی بیوی سے کہتا ہے : میں نے تجھے طلاق دے دی پھر تجھ سے رجعت کر لی ، پھر تجھے طلاق دے دی “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2017]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ الثوري و أبو إسحاق عنعنا ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 451
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9120، ومصباح الزجاجة: 716) (ضعیف) (سند میں مؤمل بن اسماعیل مختلف فیہ راوی ہیں)