سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1743
Sunan Ibn Majah 1743
کتاب #8: کتاب: صیام کے احکام و مسائل
43: بَابُ : صِيَامِ أَشْهُرِ الْحُرُمِ
باب: حرمت والے مہینوں کا روزہ۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَطَاءٍ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَهَى عَنْ صِيَامِ رَجَبٍ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رجب کے مہینے میں روزے رکھنے سے منع فرمایا ہے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1743]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف جدا
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ داود بن عطاء: ضعيف ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 442
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6293، ومصباح الزجاجة: 624) (ضعیف جدا) (اس کی سند میں داود بن عطاء ضعیف ہیں، اس حدیث کو ابن الجوزی نے العلل المتناھیة میں ذکر کیا ہے، نیزملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 404)