سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1719
Sunan Ibn Majah 1719
کتاب #8: کتاب: صیام کے احکام و مسائل
35: بَابُ : مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنْ صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ
باب: ایام تشریق میں روزہ رکھنا منع ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيَّامُ مِنًى أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” منیٰ کے دن کھانے اور پینے کے دن ہیں “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1719]
💡 وضاحت:
۱؎: منیٰ کے دن سے مراد تشریق کے دن یعنی گیارہویں، بارہویں اور تیرہویں ذی الحجہ ہے، ایک روایت میں ہے کہ ان دنوں میں روزے مت رکھو، یہ دن کھانے پینے اور جماع کے ہیں، قرآن میں ایام معدودات سے یہی دن مراد ہیں۔
قال الشيخ الألباني:
حسن صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15044، ومصباح الزجاجة: 619)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/229، 387) (حسن صحیح) (نیزملاحظہ ہو: الإرواء: 4/129)