سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1606
Sunan Ibn Majah 1606
کتاب #7: کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل
57: بَابُ : مَا جَاءَ فِي ثَوَابِ مَنْ أُصِيبَ بِوَلَدِهِ
باب: جس کا بچہ مر جائے اس کے ثواب کا بیان۔
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَدَّمَ ثَلَاثَةً مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ كَانُوا لَهُ حِصْنًا حَصِينًا مِنَ النَّارِ"، فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ، قَالَ: " وَاثْنَيْنِ"، فَقَالَ أُبَيُّ بْنُ أَبُو المُنْذرِ كَعْبٍ سَيِّدُ الْقُرَّاءِ قَدَّمْتُ وَاحِدًا، قَالَ: " وَوَاحِدًا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس شخص نے تین نابالغ بچے آگے بھیجے ، تو وہ اس کے لیے جہنم سے بچاؤ کا مضبوط قلعہ ہوں گے “ ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے دو بچے آگے بھیجے ہیں ، آپ نے فرمایا : ” اور دو بھی “ ، پھر قاریوں کے سردار ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے تو ایک ہی آگے بھیجا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اور ایک بھی “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1606]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ ترمذي (1061) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 436
تخریج دارالدعوہ:
سنن الترمذی/الجنائز 65 (1061)، (تحفة الأشراف: 9634)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/375، 429، 451) (ضعیف) (سند میں ابو محمد مجہول ہیں)