سنن أبي داود حدیث نمبر: 890
Sunan Abi Dawud 890
کتاب #--: ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
157: باب أَعْضَاءِ السُّجُودِ
باب: اعضائے سجود کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أُمِرْتُ" وَرُبَّمَا قَالَ: " أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ آرَابٍ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے“، اور کبھی راوی نے کہا: ”تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے“۔ [سنن ابي داود/حدیث: 890]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري (815) صحيح مسلم (490)
تخریج دارالدعوہ:
انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 5734) (صحیح)