سنن أبي داود حدیث نمبر: 688
Sunan Abi Dawud 688
کتاب #--: ابواب: سترے کے احکام ومسائل
104: باب مَا يَسْتُرُ الْمُصَلِّي
باب: نمازی کے سترہ کا بیان۔
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ بِالْبَطْحَاءِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ يَمُرُّ خَلْفَ الْعَنَزَةِ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ".
ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بطحاء میں ظہر اور عصر کی دو دو رکعتیں پڑھائیں اور آپ کے سامنے برچھی (بطور سترہ) تھی، اور برچھی کے پیچھے سے عورتیں اور گدھے گزرتے تھے۔ [سنن ابي داود/حدیث: 688]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري (495) صحيح مسلم (503)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الوضوء 40 (187)، والصلاة 17 (376)، 93 (495)، 94 (499)، والمناقب 23 (3553)، واللباس 3 (5786)، 42 (5859)، (تحفة الأشراف: 11810)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصلاة 47 (250)، سنن الترمذی/الصلاة 32 (197)، سنن النسائی/الطھارة 103 (137)، والأذان 13 (644)، والزینة 123 (3580)، سنن ابن ماجہ/الأذان 3 (711)، مسند احمد (4/308)، سنن الدارمی/الصلاة 8 (1235)، 124 (1449) (صحیح)