سنن أبي داود حدیث نمبر: 4578
Sunan Abi Dawud 4578
کتاب #41: کتاب: دیتوں کا بیان
21: باب دِيَةِ الْجَنِينِ
باب: جنین (ماں کے پیٹ میں پلنے والے بچہ) کی دیت کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ: " أَنّ امْرَأَةً خَذَفَتِ امْرَأَةً فَأَسْقَطَتْ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ فِي وَلَدِهَا خَمْسَ مِائَةِ شَاةٍ وَنَهَى يَوْمَئِذٍ عَنِ الْخَذْفِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: كَذَا الْحَدِيثُ خَمْسَ مِائَةِ شَاةٍ وَالصَّوَابُ مِائَةُ شَاةٍ، قَالَ أَبُو دَاوُد: هَكَذَا قَالَ عَبَّاسٌ، وَهُوَ وَهْمٌ.
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے دوسری عورت کو پتھر مارا تو اس کا حمل گر گیا، یہ مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جایا گیا تو آپ نے اس بچہ کی دیت پانچ سو بکریاں مقرر فرمائی، اور لوگوں کو پتھر مارنے سے اسی دن سے منع فرما دیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: روایت اسی طرح ہے ”پانچ سو بکریوں کی“ لیکن صحیح ”سو بکریاں“ ہے، اسی طرح عباس نے کہا ہے حالانکہ یہ وہم ہے۔ [سنن ابي داود/حدیث: 4578]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح ¤ أخرجه النسائي (4817 وسنده صحيح)
تخریج دارالدعوہ:
سنن النسائی/القسامة 33 (4817)، (تحفة الأشراف: 2006) (ضعیف) وضاحت: الحکم علی حدیث النسائی: ''صحیح الإسناد'' (4817)