سنن أبي داود حدیث نمبر: 392
Sunan Abi Dawud 392
کتاب #2: کتاب: نماز کے احکام و مسائل
1: باب الصَّلاَةِ مِنَ الإِسْلاَمِ
باب: نماز کی فرضیت کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ نَافِعِ بْنِ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ، بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: أَفْلَحَ وَأَبِيهِ إِنْ صَدَقَ، دَخَلَ الْجَنَّةَ وَأَبِيهِ إِنْ صَدَقَ
اس سند سے بھی ابوسہیل نافع بن مالک بن ابی عامر سے یہی حدیث مروی ہے، اس میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے باپ کی قسم! ۱؎ اگر اس نے سچ کہا تو وہ بامراد رہا، اور اس کے باپ کی قسم! اگر اس نے سچ کہا تو وہ جنت میں جائے گا“۔ [سنن ابي داود/حدیث: 392]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ قسم عادت کے طور پر ہے، بالارادہ نہیں، یا غیر اللہ کی قسم کی ممانعت سے پہلے کی ہے۔
قال الشيخ الألباني:
شاذ بزيادة وأبيه
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري (1891 مختصرًا) صحيح مسلم (11)
تخریج دارالدعوہ:
انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 5009) (صحیح)