📖 سنن أبي داود • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن أبي داود - حدیث نمبر 3689

Sunan Abi Dawud Hadith 3689 (سُنَنُ أَبِي دَاوُدَ)
کتاب #27 📁 کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل (كِتَاب الْأَشْرِبَةِ) ← 🏷️ باب: داذی سے تیار ہونے والی شراب کے حکم کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن أبي داود حدیث نمبر: 3689 Sunan Abi Dawud 3689
کتاب #27: کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل
6: باب فِي الدَّاذِيِّ
🏷️ باب: داذی سے تیار ہونے والی شراب کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ وَاسِطٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَمِعْتُ وَسُئِلَ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ عَنِ الدَّاذِيِّ؟ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيَشْرَبَنَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا"، قَالَ أَبُو دَاوُد: وقَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ: الدَّاذِيُّ شَرَابُ الْفَاسِقِينَ.
حارث بن منصور کہتے ہیں میں نے سفیان ثوری سے سنا ان سے داذی ۱؎ کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ نے فرمایا ہے: ”میری امت کے بعض لوگ شراب پئیں گے لیکن اسے دوسرے نام سے موسوم کریں گے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: سفیان ثوری کا کہنا ہے: داذی فاسقوں کی شراب ہے۔ [سنن ابي داود/حدیث: 3689]
💡 وضاحت:
۱؎: داذی ایک قسم کا دانہ جسے نبیذ میں ڈالتے ہیں تو اس میں تیزی پیدا ہو جاتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف ¤ قول سفيان الثوري سنده ضعيف إليه لأن أبا داود لم يذكر سنده ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 131 ¤ قَالَ أَبُو دَاوُد
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود (صحیح) (یہ روایت نہیں بلکہ پچھلی حدیث کی طرف اشارہ ہے)
سنن أبي داود • حدیث #3689
3687 3688 3689 3690 3691

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3688 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ ...
مالک بن ابی مریم کہتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن غنم ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان سے طلاء ۱؎ کا ذکر کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے ابو...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ