سنن أبي داود حدیث نمبر: 3259
Sunan Abi Dawud 3259
کتاب #22: کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل
10: باب الرَّجُلِ يَحْلِفُ أَنْ لاَ يَتَأَدَّمَ
باب: سالن نہ کھانے کی قسم کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، قَالَ: " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ تَمْرَةً عَلَى كِسْرَةٍ، فَقَالَ: هَذِهِ إِدَامُ هَذِهِ".
یوسف بن عبداللہ بن سلام کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے روٹی کے ٹکڑے پر کھجور رکھا اور کہا یہ اس کا سالن ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/حدیث: 3259]
💡 وضاحت:
۱؎: اس روایت سے معلوم ہوا کہ جس نے سالن نہ کھانے کی قسم کھائی ہو اگر وہ روٹی کے ساتھ کھجور کھائے تو وہ حانث شمار ہو گا۔
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
ضعيف جدًا ¤ يحيي بن العلاء: متروك،متھم بالكذب وقال الحافظ في التقريب (7618): ”رمي بالوضع‘‘ ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 119
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11854)ویأتی ہذا الحدیث فی الأطعمة (3830) (ضعیف) (اس کے راوی یحییٰ بن العلاء ضعیف ہیں)