سنن أبي داود حدیث نمبر: 2940
Sunan Abi Dawud 2940
کتاب #20: کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل
9: باب مَا جَاءَ فِي الْبَيْعَةِ
باب: بیعت کا بیان۔
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنَّا نُبَايِعُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَيُلَقِّنُنَا فِيمَا اسْتَطَعْتَ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور اطاعت کرنے کی بیعت کرتے تھے اور ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم تلقین کرتے تھے کہ ہم یہ بھی کہیں: جہاں تک ہمیں طاقت ہے (یعنی ہم اپنی پوری طاقت بھر آپ کی سمع و طاعت کرتے رہیں گے)۔ [سنن ابي داود/حدیث: 2940]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري (2702) صحيح مسلم (1867)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7193)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأحکام 43 (7202)، صحیح مسلم/الإمارة 22 (1867)، سنن الترمذی/السیر 34 (1593)، سنن النسائی/البیعة 24 (4192)، موطا امام مالک/البیعة 1 (1)، مسند احمد (2/62، 81، 101، 139) (صحیح)