سنن أبي داود حدیث نمبر: 2597
Sunan Abi Dawud 2597
کتاب #15: کتاب: جہاد کے مسائل
78: باب فِي الرَّجُلِ يُنَادِي بِالشِّعَارِ
باب: شعار (کوڈ) کو پکار کر کہنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَن سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنْ بُيِّتُّمْ فَلْيَكُنْ شِعَارُكُمْ حم لَا يُنْصَرُونَ".
مہلب بن ابی صفرہ کہتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی ہے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اگر دشمن تمہارے اوپر شب خون ماریں تو تمہارا شعار (کوڈ) «حم لا ينصرون» ۱؎ ہونا چاہیئے“۔ [سنن ابي داود/حدیث: 2597]
💡 وضاحت:
۱؎: اللہ کی قسم دشمنوں کو اللہ کی تائید و نصرت حاصل نہیں ہو گی بلکہ وہ مغلوب رہیں گے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح ¤ مشكوة المصابيح (3948) ¤ أبو إسحاق صرح بالسماع عند ابن أبي شيبة (7/414 ح 36787) وغيره
تخریج دارالدعوہ:
سنن الترمذی/الجھاد 11 (1682)، (تحفة الأشراف: 15679)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ السیر (8861)، الیوم واللیلة (617)، مسند احمد (4/65، 5/377) (صحیح)