سنن أبي داود حدیث نمبر: 2467
Sunan Abi Dawud 2467
کتاب #14: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
80: باب الْمُعْتَكِفِ يَدْخُلُ الْبَيْتَ لِحَاجَتِهِ
باب: معتکف اپنی ضرورت کے لیے گھر میں داخل ہو سکتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا اعْتَكَفَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ فَأُرَجِّلُهُ، وَكَانَ لَا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلَّا لِحَاجَةِ الْإِنْسَانِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف میں ہوتے تو (مسجد ہی سے) اپنا سر میرے قریب کر دیتے اور میں اس میں کنگھی کر دیتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کسی انسانی ضرورت ہی کے پیش نظر داخل ہوتے تھے۔ [سنن ابي داود/حدیث: 2467]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم (297)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/الحیض3 (297)، (تحفة الأشراف: 17908)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطہارة 28 (102)، الاعتکاف 1 (1)، 7 (7)، مسند احمد (6/104، 204، 231، 247، 262، 272، 281)، سنن الدارمی/الطھارة 107 (1085) (صحیح)