سنن أبي داود حدیث نمبر: 2398
Sunan Abi Dawud 2398
کتاب #14: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
39: باب مَنْ أَكَلَ نَاسِيًا
باب: جو شخص بھول کر کھا پی لے اس کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، وَحَبِيبٍ، وَهِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ نَاسِيًا وَأَنَا صَائِمٌ. فَقَالَ: " اللَّهُ أَطْعَمَكَ وَسَقَاكَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے بھول کر کھا پی لیا، اور میں روزے سے تھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اللہ تعالیٰ نے کھلایا پلایا“۔ [سنن ابي داود/حدیث: 2398]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح، صحيح بخاري (1933) صحيح مسلم (1155)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14430، 14460، 14479)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 26(1933)، صحیح مسلم/الصیام 33 (1155)، سنن الترمذی/الصوم 26 (721)، سنن ابن ماجہ/الصیام 15 (1673)، مسند احمد (2/395، 513، 415، 491)، سنن الدارمی/الصوم 23 (1767) (صحیح)