سنن أبي داود حدیث نمبر: 1487
Sunan Abi Dawud 1487
کتاب #8: کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل
23: باب الدُّعَاءِ
باب: دعا کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَبْهَانَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَدْعُو هَكَذَا بِبَاطِنِ كَفَّيْهِ وَظَاهِرِهِمَا".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں طرح سے دعا مانگتے دیکھا اپنی دونوں ہتھیلیاں سیدھی کر کے بھی اور ان کی پشت اوپر کر کے بھی ۱؎۔ [سنن ابي داود/حدیث: 1487]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی عام حالات میں ہتھیلیوں کا اندرونی حصہ چہرہ کی طرف اور استسقاء میں اندرونی حصہ زمین کی طرف اور پشت چہرہ کی طرف کر کے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح بلفظ جعل ظاهر كفيه مما يلي وجهه وباطنهما مما يلي الأرض
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ عمر بن نبھان: ضعيف ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 59
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:1317) (صحیح)