📖 شمائل ترمذی • فہرست کتب (Book Index) ↗

شمائل ترمذی - حدیث نمبر 72

Shamail al-Tirmidhi Hadith 72 (الشَّمَائِلُ الْمُحَمَّدِيَّةُ)
کتاب #10 📁 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موزوں کا بیان (بَابُ مَا جَاءَ فِي خُفِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) ← 🏷️ باب: نجاشی کے تحائف میں موزے بھی تھے
عربی:
اردو:
شمائل ترمذی حدیث نمبر: 72 Shamail al-Tirmidhi 72
کتاب #10: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موزوں کا بیان
🏷️ باب: نجاشی کے تحائف میں موزے بھی تھے
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ دَلْهَمِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ حُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّجَاشِيَّ أَهْدَى لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُفَّيْنِ أَسْوَدَيْنِ سَاذَجَيْنِ، فَلَبِسَهُمَا ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَيْهِمَا"
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نجاشی (شاہ حبشہ) نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیاہ رنگ کے دو موزے بطور ہدیہ بھیجے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پہنا، پھر وضو فرمایا تو ان پر مسح کیا۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 72]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده ضعيف
تخریج: سنده ضعيف : (سنن ترمذي:2820، وقال:هذا حديث حسن)، (سنن ابي داود: 155)، (سنن ابن ماجه: 549) اس روایت کا راوی دلہم بن صالح ضعیف ہے۔ [ديكهئے تقريب التهذيب: 1830] السنن الکبری للبیہقی [283/1] میں دلہم کی روایت کا ایک شاہد بھی ہے، جس کی سند حفص بن غیاث کی تدلیس (عن) کی وجہ سے ضعیف ہے۔
شمائل ترمذی • حدیث #72
70 71 72 73 74

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#73 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، ...
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دو موزے بطور تحفہ دی...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ