📖 صحيح مسلم • فہرست کتب (Book Index) ↗

صحيح مسلم - حدیث نمبر 774

Sahih Muslim Hadith 774 (صَحِيحُ مُسْلِمٍ)
کتاب #3 📁 حیض کے احکام و مسائل (كِتَاب الْحَيْضِ) ← 🏷️ باب: پیشاب کرتے وقت ستر کو چھپانا۔
عربی:
اردو:
صحيح مسلم حدیث نمبر: 774 🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 342 Sahih Muslim 774
کتاب #3: حیض کے احکام و مسائل
20: باب مَا يُسْتَتَرُ بِهِ لِقَضَاءِ الْحَاجَةِ:
🏷️ باب: پیشاب کرتے وقت ستر کو چھپانا۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ الضُّبَعِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ وَهُوَ ابْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ: " أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ خَلْفَهُ، فَأَسَرَّ إِلَيَّ حَدِيثًا، لَا أُحَدِّثُ بِهِ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ، وَكَانَ أَحَبَّ مَا اسْتَتَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ، هَدَفٌ، أَوْ حَائِشُ نَخْلٍ "، قَالَ ابْنُ أَسْمَاءَ فِي حَدِيثِهِ: يَعْنِي حَائِطَ نَخْلٍ.
شیبان بن فروخ اور عبداللہ بن محمد بن اسماء ضبعی نے کہا: ہمیں مہدی بن میمون نے حدیث سنائی، کہا: ہمیں محمد بن عبداللہ بن ابی یعقوب نے حسن بن علی کے آزاد کردہ غلام حسن بن سعد کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے سوار کر لیا، پھر مجھے ایک راز کی بات بتائی جو میں کسی شخص کو نہیں بتاؤں گا، قضائے حاجت کے لیے آپ کی محبوب ترین اوٹ ٹیلا یا کھجور کا جھنڈ تھا۔ (حدیث کے ایک راوی محمد) ابن اسماء نے اپنی حدیث میں کہا: حائش نخل سے مراد حائط نخل ”کھجور کا باغ یا جھنڈ“ ہے۔ [صحيح مسلم/حدیث: 774]
صحيح مسلم • حدیث #774
772 773 774 775 776

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#679 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَإِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ،...
ابراہیم نے اسود سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: ہم (ازواج نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) میں سے کسی ای...
#680 وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ الشَّيْبَانِي...
عبدالرحمان بن اسود نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: ہم میں سے کسی کے خصوصی ایام ہوتے...
#681 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، ع...
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کے مخصوص ایام میں کپڑے کے ...
#682 حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَخْرَمَةَ . ح وحَدَّثَنَا هَارُونُ بْ...
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام ابوکریب نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حضرت میمونہ ر...
#683 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَ...
ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے بیان کیا کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا، کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ