📖 صحيح مسلم • فہرست کتب (Book Index) ↗

صحيح مسلم - حدیث نمبر 7471

Sahih Muslim Hadith 7471 (صَحِيحُ مُسْلِمٍ)
کتاب #53 📁 زہد اور رقت انگیز باتیں (كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ) ← 🏷️ باب: مسجد بنانے کی فضیلت۔
عربی:
اردو:
صحيح مسلم حدیث نمبر: 7471 🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 533.3 Sahih Muslim 7471
کتاب #53: زہد اور رقت انگیز باتیں
3: باب فَضْلِ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ:
🏷️ باب: مسجد بنانے کی فضیلت۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى كلاهما، عَنْ الضَّحَّاكِ ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَرَادَ بِنَاءَ الْمَسْجِدِ، فَكَرِهَ النَّاسُ ذَلِكَ وَأَحَبُّوا أَنْ يَدَعَهُ عَلَى هَيْئَتِهِ، فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ فِي الْجَنَّةِ مِثْلَهُ "،
ضحاک بن مخلد نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عبدالحمید بن جعفر نے خبر دی، کہا: ہمیں میرے والد نے محمود بن لبید سے حدیث بیان کی کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مسجد بنانے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے اس کو ناپسند کیا۔ وہ چاہتے تھے کہ اس (مسجد) کو اس کی اصل حالت پر رہنے دیا جائے، تو انہوں (عثمان رضی اللہ عنہ) نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں اس کے مانند گھر بنائے گا۔“ [صحيح مسلم/حدیث: 7471]
صحيح مسلم • حدیث #7471
7469 7470 7471 7472 7473

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#7470 حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَ...
ہارون بن سعید ایلی اور احمد بن عیسیٰ نے مجھے حدیث بیان کی، دونوں نے کہا: ہمیں (عبداللہ) ابن وہب نے حدیث بیان کی، کہا: مج...
#7472 وحَدَّثَنَاه إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، وَع...
ابوبکر حنفی اور عبدالملک بن صباح دونوں نے عبدالحمید بن جعفر سے اسی سند کے ساتھ خبر دی، مگر ان دونوں کی حدیث میں ہے: ”الل...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ