صحيح مسلم حدیث نمبر: 3574
🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 1445.3
Sahih Muslim 3574
کتاب #17: رضاعت کے احکام و مسائل
وحدثناه عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ جَاءَ أَفْلَحُ أَخُ وَأَبِي الْقُعَيْسِ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ، وَفِيهِ: فَإِنَّهُ عَمُّكِ تَرِبَتْ يَمِينُكِ، وَكَانَ أَبُو الْقُعَيْسِ زَوْجَ الْمَرْأَةِ الَّتِي أَرْضَعَتْ عَائِشَةَ.
معمر نے ہمیں زہری سے اسی سند کے ساتھ خبر دی کہ ابوقیس کے بھائی افلح آئے، وہ ان کے پاس گھر کے اندر آنے کی اجازت چاہتے تھے۔۔۔ ان سب کی حدیث کی طرح۔۔۔ اور اس میں ہے: ”وہ تمہارے چچا ہیں، تمہارا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو۔“ اور ابوقیس اس عورت کے شوہر تھے جس نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دودھ پلایا تھا۔ [صحيح مسلم/حدیث: 3574]