صحيح بخاري حدیث نمبر: 6776
Sahih al-Bukhari 6776
کتاب #86: کتاب: حد اور سزاؤں کے بیان میں
ہم سے مسلم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا، ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پینے پر چھڑی اور جوتوں سے مارا تھا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس (40) کوڑے لگوائے تھے۔ [صحيح البخاري/حدیث: 6776]