صحيح بخاري حدیث نمبر: 5511
Sahih al-Bukhari 5511
کتاب #72: کتاب: ذبیح اور شکار کے بیان میں
ہم سے اسحاق نے بیان کیا، انہوں نے عبدہ سے سنا، انہوں نے ہشام سے، انہوں نے فاطمہ سے اور ان سے اسماء رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہم نے ایک گھوڑا ذبح کیا اور اس کا گوشت کھایا اس وقت ہم مدینہ میں تھے۔ [صحيح البخاري/حدیث: 5511]