صحيح بخاري حدیث نمبر: 4165
Sahih al-Bukhari 4165
کتاب #64: کتاب: غزوات کے بیان میں
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ طَارِقٍ , قَالَ: ذُكِرَتْ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ الشَّجَرَةُ , فَضَحِكَ فَقَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي , وَكَانَ شَهِدَهَا.
ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ‘ ان سے طارق بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا کہ سعید بن مسیب کی مجلس میں الشجرة کا ذکر ہوا تو وہ ہنسے اور کہا کہ میرے والد نے مجھے بتایا کہ وہ بھی اس درخت کے تلے بیعت میں شریک تھے۔ [صحيح البخاري/حدیث: 4165]