صحيح بخاري حدیث نمبر: 2128
Sahih al-Bukhari 2128
کتاب #34: کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
52: بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْكَيْلِ:
باب: اناج کا ناپ تول کرنا مستحب ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كِيلُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكْ لَكُمْ".
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ولید نے بیان کیا، ان سے ثور نے، ان سے خالد بن معدان نے اور ان سے مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اپنے غلے کو ناپ لیا کرو۔ اس میں تمہیں برکت ہو گی۔ [صحيح البخاري/حدیث: 2128]
English Translation • Dr. M. Muhsin Khan
Narrated Al-Miqdam bin Ma'diyakrib:
The Prophet (ﷺ) said, "Measure your foodstuff and you will be blessed."